English     français     Türk      Deutsch   Español       العربي      فارسی


فوٹو گیلری
آڈیو
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہ وَ سَلَّمَ اَلصَّومُ جُنَّةٌ مِّنَ النَّارِ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا "روزہ جہنم سے بچنے کی ڈھال ہے۔"

روضہ رضوان ایک مذہبی پروگرام ہے جو ہر جمعرات کو نشر ہوگا اور یہ سلسلہ سات برسوں سے جاری ہے ۔ اس پروگرام کو ہر جمعرات کو نماز مغرب سے قبل دیکھا جا سکتا ہے البتہ دوسرے دن بھی اسے دوبارہ نشر کیا جائے گا ۔ تاہم حج کے موقع پر ذی الحجہ کی پہلی تاریخ سے آٹھ تاریخ تک اسے ہر دن لائیو نشر کیا جائے گا ۔ ذی الحجہ کے دوران پورے مہینے ہفتے میں دو دن ، دوشنبہ اور جمعرات کو یہ پروگرام ، مکے اور مدینے میں تیار اور نشر کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کا اصل مقصد ، حج کی صحیح شکل کو پیش کرنا اور مذہبی و سیاسی لحاظ سے نہایت اہم اس عبادت کے مختلف پہلوؤں سے لوگوں کو آشنا کرانا ہے جو در اصل رضائے خدا اور اطمینان قلب کا باعث ہے ۔ روضہ رضوان پروگرام کے دو حصے ہيں ایک حصے میں حج کے مذہبی و ثقافتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئ ہے اور دوسرے حصے ميں انتظامی پہلوؤں کو واضح کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے مذہبی اور ثقافتی حصہ میں ، جسے قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کی زیر نگرانی تیار کیا گیا ہے ، حج کے واجب اور مستحب اعمال اور اس کے روحانی اثرات کو بیان کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس مقدس سرزمین کی زیارتگاہوں کا بھی تعارف کرایا گیا ہے ۔ ہر پروگرام میں پانچ منٹ ، اس شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر کی تقریر بھی ہوگی ۔ اسی اس پروگرام کو حج کے زمانے میں مکے اور مدینے میں بھی نشر کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔
کتابیں

اس سیکشن میں حج سے متعلق چند کتابیں اور کچھ دیگر مذھبی کتابیں pdf فورمٹ میں آپ دوستوں کے لیے موجود ہیں
یوزر نیم:   
پاس ورڈ:  

سائٹ میں رکنیت کے لیے یہاں کلک کریں.  

ای میل
آپ کی رائے
  مراجعه کنندگان: 18235    
© کاپی رائٹ ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن کے نام محفوظ ہے. 2009-2004